پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

Published On 16 March,2024 07:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا، سینیٹ کی 12 نشستوں پر کل 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

7 جنرل نشستوں پر 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جنرل نشستوں پر طلال چودھری، محسن نقوی، محمد اورنگزیب اعجاز منہاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ولید اقبال، وسیم شہزاد، احد چیمہ، پرویز رشید، حامد خان نے بھی جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے، خواتین کی دو نشستوں پر کل 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

صنم جاوید، فائزہ احمد، انوشے رحمان نے خواتین کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ڈاکٹر یاسمین راشد، مصطفےٰ رمدے نے ٹیکنوکریٹس کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ایک اقلیتی نشست پر طارق جاوید اور آصف عاشق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

Advertisement