وزیراعظم کی روسی صدر پیوٹن کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارکباد

Published On 18 March,2024 07:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
 

Advertisement