شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Published On 15 March,2024 07:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران خطہ کی صورتحال، پاکستان کی معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر آئی ایم ایف سے مذاکرات، سرمایہ کاری کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کے عزم کو دہرایا، امریکی سفیر نے آزاد صحافت کے کردار پر بھی بات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے موسمی تغیرات سے متعلق منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔

Advertisement