سینیٹ الیکشن: زلفی بخاری نے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

Published On 21 March,2024 12:54 pm

لاہور: (دنیانیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری نے سینیٹ انتخابات میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا ہے۔

زلفی بخاری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے زلفی بخاری کےکاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس مسترد کیے ہیں، زلفی بخاری دوہری شہریت چھوڑ چکے ہیں، زلفی بخاری قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلیٹ ٹربیونل زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرے۔

یاد رہے کہ 19 مارچ کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرلی گئی تھی، صنم جاوید، زلفی بخاری اور ایم کیو ایم پاکستان کے نجیب ہارون کے کاغذات مسترد کردیے گئے تھے۔

 زلفی بخاری کےکاغذات نامزدگی پر دوہری شہریت کے باعث اعتراض عائد کردیا گیا تھا۔

 

Advertisement