سینیٹ الیکشن: بلوچستان کے 10 امیدواروں کے کاغذات مسترد

Published On 19 March,2024 10:47 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کے 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

جنرل نشست پر دو، ٹیکنوکریٹ پر سات اور خواتین کی نشست پر ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، جنرل نشست پر احمد نواز اور ن لیگ کے سیدال خان ناصر کے کاغذات مسترد کئے گئے، ٹیکنوکریٹ پر جے یو آئی کے رحمت اللہ، پیپلزپارٹی کے بلال مندوخیل، جماعت اسلامی کے عطاء الرحمان کے کاغذات مسترد کئے گئے۔

ٹیکنوکریٹ پر بی اے پی کے نصیب اللہ بازئی، ن لیگ کے مصلح الدین کے بھی کاغذات مسترد کئے گئے، ٹیکنوکریٹس کی نشست پر امجد علی صدیقی اور نعیم کریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی عشرت بی بی کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار نہیں پائے۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے، جنرل نشست پر سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت 15 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ ٹیکنوکریٹس کے لئے چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، خواتین کی دو نشستوں پر سات امیدواروں کے کاغذات منظور کئے گئے۔
 

Advertisement