سینیٹ انتخابات: سندھ کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات جمع، فہرست جاری

Published On 17 March,2024 09:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

سندھ کی 12 نشستوں پر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی کے اشرف علی جتوئی، سید مسرور احسن، سید کاظم علی شاہ امیدوارہیں، پیپلزپارٹی کے ندیم احمد بھٹو، احمد نایاب، دوست علی جیسرجنرل نشست کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

سینیٹ کی جنرل نشست پر ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر، رؤف صدیقی، شبیرقائم خانی،عامرچشتی، ہمایوں سلطان امیدوار ہیں، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نجیب ہارون، عبدالوہاب، علی طاہر، راجہ جاکھرانی شہباز ظہیر، نگہت مرزا امیدوار ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں کے لئے 5 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کے بیرسٹرضمیر گھمرو، سرمدعلی، کریم احمد خواجہ امیدوار ہیں، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں میں منظور بھٹہ اور عبدالوہاب نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات: بلوچستان کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر 6 امیدواروں نے حصہ لیا، پیپلزپارٹی کی قرة العین، روبینہ خائم خانی، مسرت نظیرنیازی امیدوار ہیں، ایم کیوایم کی یاسمین دادابائی، سبینہ پروین اور آزاد امیدوارمہ جبین ریاض امیدوار ہیں۔

اقلیتوں کی سینیٹ کی ایک نشست پر پیپلزپارٹی کے پونجو مل بھیل، سریندار داس، آزاد امیدوار بھگوان داس ہیں، کاغذات کی سکروٹنی کا عمل 18 اور19 مارچ تک ہوگا۔
 

Advertisement