سینیٹ انتخابات: بلوچستان کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

سینیٹ انتخابات: بلوچستان کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، صوبے سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لئے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لئے 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں کے لئے 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔