اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے امیدواروں کی سہولت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت 4 بجے تھا جسے اب بڑھا دیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس شام 6 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی 11،11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔
نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 17 مارچ کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ 2024 تک مکمل کر لی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔