انوار الحق کاکڑ کے بھی سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

انوار الحق کاکڑ کے بھی سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ سے اب تک ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کروائے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔