خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) ستمبر 1965ء کی جنگ کے دسویں روز پاکستانی افواج نے شدید جوابی حملہ کر کے بھارتی فوج کو قصور سیکٹر سے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں جموں سے سیالکوٹ کی طرف پیش قدمی کی کوشش کرنے والی بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، پاک فضائیہ کے ہاتھوں دوارکا اور جام نگر کے نیول اور ایئربیس کی تباہی پر بھارتی بحریہ اپنی فضائیہ کی شکست پر شدید برہم تھی۔
پاکستانی فوج نے لاہور سیکٹر کے قریب چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کر کے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے۔
سیالکوٹ کے محاذ پر بھارتی فوج کے مزید 7 سینچورین ٹینک تباہ کر دیئے گئے، جس کے بعد سیکٹر میں تباہ شدہ بھارتی ٹینکوں کی تعداد 42 ہوگئی۔
مجاہدین نے دراس سیکٹر میں مرال آباد کے مقام پر بھارتی فوج کے مضبوط ٹھکانے تباہ کر دیئے، پاک بحریہ کی برتری نے بحیرہ عرب میں بھارتی بحریہ کو اپنی سرگرمیاں روکنے پر مجبور کر دیا، پاکستانی لڑاکا طیاروں نے بھارتی فوج کی مدد کو آنے والے طیارے کو لاہور کی فضاؤں میں ہی مار گرایا۔
جنگ ستمبر میں پاک فوج بھارتی فوج کو ہر محاذ پر بدترین شکست سے دوچار کر رہی تھی۔