کھیل
خلاصہ
- الامیرات: (دنیا نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیدیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔
عمان کے شہر الامیرات میں کھیلے جارہے میچ کے لیے ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستان ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے 62 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
حیام خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو عبدالقادر نے کریز پر آتے ہی چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی۔
پاکستان نے پہلے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔ بعد ازاں عثمان خان اور عبدالقادر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں سکور 127 رنز تک پہنچا دیا۔
عثمان خان 101 گیندوں پر 97 اور فرحان یوسف 21 گیندوں پر 18 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہی شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔