کھیل
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ بھی بال ٹیمپرنگ کے لیے سینڈ پیپر سکیندل کے معاملے پر بول پڑے۔
محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ سینڈ پیپر کے استعمال سے فائدہ اٹھانے والا ایک بولر اصل حقیقت سے انکار کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ محمد حفیظ نے اپنے بیان میں کسی بولر کا نام واضح نہیں کیا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے سٹار سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اس معاملے پر کہا ہے کہ بولرز کو معلوم ہوتا ہے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے یا نہیں۔
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) November 14, 2026
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بطور تجربہ کار بولر جب گیند ہاتھ میں آتی ہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ گیند کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے، اُمید ہے کہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔