تجارت
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کاروبار میں برینٹ خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4.19 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 105.4 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 4.53 ڈالر اضافے سے 100.58 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز سمیت اہم سمندری راستوں سے تیل کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات ہیں۔