ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

ایرانی مندوب نے امریکی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط ارسال کیا، جس میں پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

ایرانی سفیر غلام حسین درزی نے کہا کہ ایرانی ایئرلائنز پر امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جبکہ امریکا اجتماعی سزا اور انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں انسانی حقوق اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

غلام حسین درزی کا کہنا تھا کہ امریکا کی ناکام اقتصادی پالیسیاں بالآخر اس کی شکست اور ایرانی عوام کی مزید مخالفت کا باعث بنیں گی۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ امریکی معاشی دہشت گردی عالمی معیشت اور دنیا بھر کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔