کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے سینیٹ کی 11 خالی ہونے والی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع اور وصولی کے آخری روز مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
ن لیگ کے اورنگ زیب کھیتران،راحت جمالی، آغا شاہ زیب درانی، سید الحسن مندوخیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جے یو آئی کے احمد خان خلجی، مولانا عبدالواسع، بی بی کلثوم، امان اللہ کنرانی، قاری رحمت اللہ کے کاغذات جمع ہوئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چنگیز جمالی، حسنہ بانو، سردار عمر گورگیج، بلال مندوخیل نے کاغذات جمع کرائے، پیپلزپارٹی اور نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار جان محمد بلیدی نے بھی کاغذات جمع کرا دیئے، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار ایمل ولی خان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع ہوگئے۔
آزاد امیدوار ڈاکٹرحسین اسلام، اعجاز احمد، ثنا جمالی کے کاغذات بھی جمع ہوگئے، بلوچستان عوامی پارٹی کے کہدہ بابر، مبین خلجی، سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور دیگر کے کاغذات بھی جمع ہوگئے۔
جماعت اسلامی کے زاہد اختر بلوچ، ڈاکٹر عطاء الرحمان اور مولانا عندالحق ہاشمی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔