لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مجھے سینیٹ کے ٹکٹ میں کوئی دلچسپی تھی اور نہ ہی میں دستیاب ہوں۔
اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ میں نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی تھی، میں نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے کسی سے رابطہ تک نہیں کیا تھا۔
پارٹی سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ نہیں چھوڑی، حادثاتی نہیں پیدائشی مسلم لیگی ہوں، نواز شریف آج بھی میرے قائد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی سے مسلم لیگی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، سیاسی نومولود گمراہ کن خبریں پھیلانے سے باز رہیں۔