اسلام آباد:(دنیا نیوز) ہری پور ضمنی الیکشن پر کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
الیکشن کمیشن (ای سی پی) کا کہنا تھا کہ فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہونے کا الزام بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، این اے 18 ہری پور میں فارم 47 ریٹرنگ آفیسر نے تیار اور جاری کیا۔
فارم 47 جو 24 نومبر کو صبح 3:16بجےپر کمیشن کو موصول ہوا، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے صبح 3:22بجے پر وہی نتیجہ کمیشن کو فراہم کیا، فارم 47 صبح 4:28 بجے پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا۔
علاوہ ازیں فارم 48 اور فارم 49 بھی مقررہ تاریخ کو کمیشن کو ارسال کیے گئے،فارم 47 ریٹرنگ آفیسر کے دستخط کے ساتھ ویب سائٹ پر موجود ہے۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ کسی بھی شکایت کے لیے مناسب فورم الیکشن ٹربیونل ہے، بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔



