اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں آگئے

Published On 17 March,2024 09:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں آگئے۔

ریٹرننگ افسر سعید گل نے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر حکومتی اتحاد کی جانب سے اسحاق ڈار امیدوار ہیں، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایڈوکیٹ انصر امیدوار ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن اسلام آباد کی جنرل نشست پر امیدوار ہیں، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فرزند حسین شاہ امیدوار ہیں۔
 

Advertisement