کے پی میں پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے کیلئے حکمت عملی بنانے پر غور

Published On 26 March,2024 09:43 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نے حکمت عملی بنانے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے غیر ضروری مقدمات کے خاتمے کے لیے صوبائی محکموں کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں، پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن مشترکہ اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو مل کر غیر ضروری مقدمات ختم کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ رواں ہفتے پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن ٹیم کا اہم اجلاس متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن کے اہم اجلاس میں غیرضروری مقدمات کے خاتمے سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔ 

Advertisement