وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

Published On 30 March,2024 07:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

موسمیاتی تبدیلی بارے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو حکومتی پالیسیوں اور منصوبوں کی حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور ماحولیاتی تباہی میں سب سے کم حصہ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشام واقعہ میں ملوث دشمن نہیں چاہتے پاک چین دوستی آگے بڑھے: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی زراعت ، توانائی، پانی، انفرا سٹرکچر اور کئی دیگر شعبوں کے ساتھ منسلک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement