وزیر اعظم شہباز شریف داسو کوہستان پہنچ گئے

Published On 01 April,2024 10:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف داسو کوہستان پہنچ گئے۔

پاکستان میں چینی سفیر بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسلام آباد سے داسو کوہستان پہنچے۔

دورے کے دوران وزیراعظم داسو ڈیم پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیں گے، اس موقع پر شہباز شریف کو اب تک ہونے والے کام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف ڈیم پر کام کرنے والے انجینئرز اور سٹاف سے ملاقات بھی کریں گے۔

Advertisement