وزیراعلیٰ بلوچستان کی جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر کو مبارکباد

Published On 04 April,2024 10:12 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمان کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرار بگٹی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے جمہوری طریقے سے نئی قیادت کا انتخاب کیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ امید ہے جماعت اسلامی کے نو منتخب سربراہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔