چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج

Published On 08 April,2024 08:37 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس میں ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وائس چیئرمین بار کونسل سمیت دیگر بھی مدعو ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔