وزیراعلیٰ مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن پہنچ گئیں

Published On 08 April,2024 10:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے ہمراہ سعودی فرمانروا محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔

مریم نواز نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کا شرف بھی حاصل کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عمرہ ادا کیا اور بیت اللہ شریف میں زیارت بھی کی۔
 

Advertisement