شانگلہ حملہ: غفلت ثابت ہونے پر 4 پولیس افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

Published On 10 April,2024 05:40 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شانگلہ حملے کی رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی جس میں 4 پولیس افسران کو غفلت کا مرتکب پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی شانگلہ حملے کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کرنے والے 4 پولیس افسران ڈی پی او اپر کوہستان، ڈی پی او لوئر کوہستان اور کمانڈنٹ سی پیک کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او اپر کوہستان کو واپڈا کی جانب سے چینی انجینئرز کی موومنٹ سے متعلق تاخیر سے آگاہ کیا گیا، ڈی پی او جمیل اختر، سلیمان احمد آر پی او ڈی آئی جی ہزارہ اعجاز خان اور کمانڈنٹ سی پیک ظفر علی کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔
 

Advertisement