صادق آباد : کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے مزدور جاں بحق

Published On 13 April,2024 04:52 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) پرانے کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرگیا جس کے باعث 2 مزدور تودے تلے دب گئے۔

افسوسناک حادثہ صادق آباد کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں دو مزدور ٹیوب ویل کے پرانے کنویں میں کھدائی کا کام کررہے تھے کہ اچانک اوپر سے مٹی کا تودا گر گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پرپہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مزدور مٹی کے تودے تلے دب جانے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔