شہباز شریف کا بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے جانی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

Published On 13 April,2024 11:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے جانی اور مالی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کیلئے دعا اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے اور این ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement