شہر قائد میں موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Published On 25 April,2024 11:28 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 28 اپریل سے درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔