شہر قائد میں آج رات سے کل پورا دن موسلادھار بارش کا امکان

شہر قائد میں آج رات سے کل پورا دن موسلادھار بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلا دھار اور شدید بارشیں بھی ہوسکتی ہیں، امید ہے کہ ہوا کا یہ شدید کم دباؤ آج رات دو بجے سے کل پورا دن بارشیں برسا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام حالات میں ستمبر میں ہوا کا شدید کم دباؤ عموماً نہیں بنتا، یہ سسٹم کتنی بارشیں برسائے یا ایسے ہی نکل جائے اس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔