مریم نواز کا نجی کشتی مالکان کی طرف سے متاثرین کا مالی استحصال کرنے کا نوٹس

مریم نواز کا نجی کشتی مالکان کی طرف سے متاثرین کا مالی استحصال کرنے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کو لوٹنے والے کشتی مالکان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ جلال پور پیر والا میں نجی کشتیاں سرکاری نگرانی میں چلائی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان کو ادائیگی حکومت کرے گی، سیلاب کی آڑ میں کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں کرنے دیں گے۔