سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گر گئی، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گر گئی، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق بچے اکیڈمی میں تعلیم حاصل کررہے تھے کہ چھت گر گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ملبے تلے متعدد اس وقت بھی متعدد بچے دبے ہونے کی اطلاع ہے جن کو نکالنے کے لیےامدادی ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چھت گرنے سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

مریم نواز شریف کا حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے طلبہ سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔