سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بی آئی ایس پی کو نظرانداز کرنا غفلت ہوگی: آصفہ بھٹو

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بی آئی ایس پی کو نظرانداز کرنا غفلت ہوگی: آصفہ بھٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اُن تک رسائی کی صلاحیت ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔