خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس اب 26 مارچ دوپہر دو بجے طلب کر لیا گیا۔

دوسری جانب اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سپیکر اسمبلی بابرسلیم سواتی نے اسمبلی اجلاس 16مارچ  پیر دوپہر دو بجے طلب کیا تھا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس ملتوی کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید برآں اعلامیہ میں یہ بھی وضاحت کی گئی کہ رمضان المبارک کے پیش نظر اسمبلی اجلاس اب عیدالفطر کے بعد ہو گا۔