پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر علی ماجد, برطانیہ میں پہلے نابینا جج

Published On 09 Jan 2012 06:03 AM 

پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر علی ماجد نے نابینا پن کو آڑے نہیں آنے دیا اور اپنی زندگی کی تمام تر مشکلات کے باوجود ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ وہ برطانیہ میں دنیا کے پہلے نابینا جج ہیں۔

پاکستانی نژاد ڈاکٹر علی ماجد دنیا کے پہلے نابینا جج ہیں جو چودہ سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور جج کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ماجد سیکنڈ ایئر کے طالب علم تھے تو قدرتی طور پر انکی بینائی ختم ہوگئی لیکن انہوں نے تمام مشکلات کے باوجود تعلمی سرگرمیاں جاری رکھیں اور پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے بعد برطانیہ سے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی۔ ڈاکٹر ماجد کے لئے سن 2003 میں برطانوی ہاؤس آف کامن میں ایک قانون پاس ہوا جس کے بعد نا بینا شخص بھی جج کے فرائص سر انجام دے سکتاہے۔

دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے ڈاکٹر ماجد پاکستان میں نابینا افراد کے لئے روزگار میں خصوصی معاونت کر رہے ہیں اور وہ ان کے لئے ہسپتال بھی بنانا چاہتے ہیں جہاں غریب نابینا افراد کا مفت علاج کیا جاےَ گا۔

ڈاکٹر امیر علی ماجد کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز اور امن ایوارڈبھی مل چکا ہے۔