علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان بار کونسل نے مہنگائی کے خلاف 6اپریل کو صوبے کی تمام عدالتوں کے بائیکاٹ کی کال دے دی۔
بلو چستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مشکلات بڑھا دی ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف 6 اپریل کو بلوچستان کی تمام عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور وکلاعدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔
دوسری جانب بارکونسل نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وکلا ہڑتال میں شرکت کر کے عوامی آواز کو مضبوط بنائیں۔