مصری فٹبالر اعصام الحیدری نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Last Updated On 08 August,2018 06:17 pm

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصری فٹبالر اعصام الحیدری نے انٹرنیشنل فٹ بال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

 مصر کے 46 سالہ فٹبالر اعصام الحیدری نے انٹرنیشنل فٹبال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، جو ورلڈ کپ میں عمر رسیدہ پلیئر کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ انہیں 1996ء میں ڈیبیو کے بعد دو دہائی تک ملک کی 159 میچوں میں نمائندگی کا موقع ملا۔ ان کی موجودگی میں مصر چار مرتبہ افریقی کپ آف نیشنز جیت سکا اور وہ چار مرتبہ بہترین گول کیپر قرار پائے۔

Advertisement