یو ایس اوپن :جوکووچ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی

Last Updated On 06 September,2018 11:51 am

نیویارک (دنیا نیوز ) یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکوچ نے آسٹریلیا کے جون مِل مین کو ہرا دیا، سٹار کھلاڑی ہفتے کو میگا ایونٹ کے فائنل میں رسائی کی جنگ لڑیں گے۔

یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ آسٹریلیا کے جان مِل مین کیساتھ ہوا، جوکووچ نے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سربین سٹار چھ چار سے کامیاب رہے، تیسرے سیٹ میں بھی جوکووچ کا پلڑا بھاری رہا، اس بار پھر انہوں نے چھ چار سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔