چیمپئنز فٹبال لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ینگ بوائز کو تین، صفر سے ہرا دیا

Last Updated On 23 September,2018 05:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز فٹبال لیگ کے میدان میں انگلینڈ کی ٹیم مانچسٹر یونا ئیٹڈ نے جارحانہ آغاز کیا، مانچسٹر نے سوئٹزر لینڈ کے کلب ینگ بوائزکو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کا پہلا گول پال پوگبا نے اسکور کیا۔ پینالٹی کک پر پال پوگبا نے دوسری بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ 66 ویں منٹ میں میچ کا تیسرا اور آخری گول مانچسٹر یونائیٹڈ کے انتھونی مارشل نے اسکور کیا۔