ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ گولڈ میڈل انعام بٹ کے نام

Last Updated On 08 October,2018 05:51 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ترکی میں ہوا۔ انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں جارجیا کے ایراکلی کو تین صفر سے شکست دی۔ انعام بٹ نے ٹورنامنٹ میں رومانیہ، ناروے، ترکی اور یونان کے پہلوانوں کو پچھاڑا۔ انعام بٹ نے گزشتہ سال بھی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ دفاعی ورلڈ چیمپئن انعام بٹ کے والد محمد صفدر بٹ پہلوان بطور کوچ انعام بٹ کیساتھ ترکی گئے۔