ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے والے انعام بٹ کا شاندار استقبال

Last Updated On 09 October,2018 06:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے والے پنجاب کالج کے طالبعلم محمد انعام بٹ لاہور پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا. اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پنجاب کالج کا جیت میں بڑا کردار ہے۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے والے پہلوان محمد انعام بٹ کا لاہور پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ انعام بٹ پنجاب کالج کے طالبعلم ہیں اور وہ اس سے پہلے دو کامن ویلتھ گیمز کے بھی فاتح رہ چکے ہیں۔ لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ نے کہا کہ ان کی جیت میں پنجاب کالج کا بڑا کردار ہے، انعام بٹ نے اولمپکس میں میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا تاہم انہوں نے حکومت کی طرف سے ریسلنگ کے کھیل میں توجہ نہ دینے کا بھی شکوہ کیا۔