عمران عباس نے اداکاری چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کردی

Last Updated On 09 October,2018 05:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، 'میں کافی عرصے سے یہ خبریں سن رہا ہوں کہ میں جلد ہی اداکاری چھوڑ رہا ہوں، گزارش ہے کہ ان افواہوں پر توجہ نہ دیں‘۔

عمران عباس کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے تاہم اپنے حالیہ بیان میں اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی یہ محض افواہیں ہیں۔


عمران عباس کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد سپر ہٹ ڈرامے کیے ہیں۔ عمران عباس نے میری ذات ذرہ بے نشاں، خدا اور محبت ، دل مضطر، الوداع، ، تم کون پیا، ، محبت تم سے نفرت ہے جیسے معروف ڈرامہ سیریلز میں اپنی شاندار اداکاری کی دھاک بٹھائی اور تھوڑے ہی عرصے میں مقبولیت کی منزلیں طے کر لیں۔ عمران عباس نے بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں فلم ’کریچر 3 ڈی‘، ’جانثار‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ شامل ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے بہت جلد شادی کرنے کی نوید بھی سنائی تھی۔