دبئی ٹیسٹ :آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

Last Updated On 09 October,2018 03:30 pm

دبئی (دنیا نیوز ) دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے انتہائی محتاط بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے تھے۔

 پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں آسٹریلوی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ عثمان خواجہ 85 ، ایرون فنچ 62 کے ساتھ نمایاں رہے ، ان کے علاوہ شان مارش 7 ، ٹریوس ہیڈ 0 اور لوبس چینج بھی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے ایک اور بلال آصف نے اپنی سلیکشن درست ثابت کرتے ہوئے 4 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔

اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی جس میں محمد حفیظ کے 126 اور حارث سہیل کے 110 رنز کے علاوہ امام الحق کے 76 اور اسد شفیق کے 80 رنز شامل تھے۔