میتھیو ہیڈن سرفنگ کرتے ہوئے شدید زخمی

Last Updated On 08 October,2018 10:19 am

کوئنز لینڈ (دنیا نیوز ) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن سرفنگ کرتے ہوئے شدید زخمی ہو گئے، سر، گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئیں۔

46 سالہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن کو سرفنگ کا شوق مہنگا پڑ گیا، وہ کوئنز لینڈ میں فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر تھے جہاں وہ سرفنگ کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے۔ انہیں سر، گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئیں۔

میتھیو ہیڈن نے انیس سو ترانوے میں ون ڈے کرکٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 103 ٹیسٹ اور 166 ون میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔