پاکستان اور سری لنکن آرمی الیون میں کرکٹ سیریز آج شروع ہوگی

Last Updated On 09 October,2018 12:32 pm

لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان آرمی الیون اور سری لنکن آرمی الیون کے درمیان کرکٹ سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے اشتراک سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

پاکستان آرمی الیون اور سری لنکن آرمی الیون کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔ پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی برانڈ اور فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے اشتراک سے میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔


دونوں ممالک کے درمیان پہلا میچ نو اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان آرمی اور سری لنکن آرمی کے درمیان دوسرامیچ بارہ اکتوبر کو میران شاہ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیمیں تیسرے میچ میں لاہور میں مدمقابل ہوگی۔