مینجمنٹ کے اختلافات، قومی ہاکی ٹیم انتظامی اختلافات کا شکار

Last Updated On 21 October,2018 10:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہار سے دوچار قومی ہاکی ٹیم انتظامی اختلافات کا شکار ہو گئی ہے.

عمان کے شہر مسقط میں جاری ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت سے تین ایک کی شکست کے بعد ٹیم پاکستانی مینجمنٹ کے اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں مینجر حسن سردار اور ہیڈ کوچ محمد ثقلین آپس میں الجھ پڑے۔ منیجر حسن سردار نے محمد ثقلین کو ہیڈ کوچ بنانے کے فیصلے کو قبول نہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایونٹ سے قبل حسن سردار ریحان بٹ کو ہیڈ کوچ بنانے کے حق میں تھے۔ ریحان بٹ کے گول کیپر بھائی عمران بٹ کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔
 

Advertisement