نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: انڈر 15 مقابلوں میں امم خواجہ فاتح

Last Updated On 05 November,2018 06:04 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر 15 مقابلوں میں آرمی کے امم خواجہ نے میدان مار لیا جبکہ انڈر18 کیٹیگری میں 2 بار کی سابق نیشنل چیمپئن نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

کریسنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں جاری نیشنل جونئیر ٹیبل ٹینس میں فائنل کے مقابلے ہوئے۔ انڈر 15 کیٹیگری میں آرمی کے امم خواجہ اور کے پی سے تعلق رکھنے والے شان خان میں جوڑ پڑا۔ آرمی کے امم خواجہ نے 3 کے مقابلے میں 4 گیمز سے شکست دیتے ہوئے نیشنل چیمئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

لڑکیوں کے فائنل مقابلوں میں دو بارکی ؂سابق نیشنل چیمپئن فاطمہ خان کا مقابلہ پنجاب سے ہی سے تعلق رکھنے والی پرنیہ خان سے ہوا۔ فاطمہ نے برتری دکھاتے ہوئے تین ایک سے مقابلہ اپنے نام کیا اور چیمپئن بن گئیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے جبکہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔


 

Advertisement