پیرس ماسٹرز سیمی فائنل: ٹائی بریک پر میچ کا اختتام، نواک جوکووچ فاتح

Last Updated On 05 November,2018 08:41 pm

پیرس: (دنیا نیوز) پیرس ماسٹرز کے چھوٹے ایونٹ میں دو بڑوں کا مقابلہ ہوا، نواک جوکووچ نے ریکارڈ گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر کو ہرا دیا، سربین سٹار دوبارہ ٹاپ رینک آنے کے اور قریب ہو گئے۔

اے ٹی پی ٹورز میں پیرس ماسٹرز کا سیمی فائنل، نمبر ٹو نواک جوکووچ اور ریکارڈ ہولڈر روجر فیڈرر سینتالیسویں بار مدمقابل، بڑے میچ کے دونوں بڑے کھلاڑیوں کو دیکھنے لیے بڑے پرستار موجود، ریکارڈ بیس گرینڈ سلیم کے چیمپئن روجر فیڈر پہلے سیٹ میں شکست ہوئی۔

دوسرے سیٹ میں کم بیک تو کیا لیکن فیصلہ کن سیٹ میں ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، سوئس سٹار کا ٹائٹل کی ریکارڈ سنچری مکمل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

جوکووچ نے ٹف مقابلہ جیت کر نمبر ون آنے کا راستہ آسان بنا لیا، جیت کا جوشیلا انداز اپنایا۔ ٹائی بریک پر میچ کے اختتام سے ارینا میں بیٹھے سینکڑوں تماشائی بھی خوب محظوظ ہوئے۔