شنگھائی ماسٹرز: عالمی نمبر چھ مارین چلچ کو شکست

Last Updated On 10 October,2018 05:58 pm

بیجنگ (دنیا نیوز ) شنگھائی ماسٹرز میں چلی کے غیر معروف کھلاڑی نے عالمی نمبر چھ مارین چلچ کو اپ سیٹ کر دیا، سربین سٹار جوکووچ نے بھی برتری دکھاتے ہوئے فاتحانہ انٹری ڈال دی، آسٹریلوی کھلاڑی کا امپائر سے "میچ" بھی سنسنی خیز بن گیا۔

چلی کے بائیس سالہ ٹینس پلیئر نے عالمی نمبر چھ مارین چلچ کو اپ سیٹ کر دیا۔ غیر معروف کھلاڑی کی جیت کا سکور دو چھ ، سات چھ اور سات پانچ رہا۔ سربین اسٹار جوکووچ نے فرنچ کھلاڑی کو چھ تین اور سات پانچ کے سٹریٹ سیٹس سے ہرایا۔ آسٹریلین کھلاڑی نک کرجوئس کا اپنے میچ کے دوران امپائر سے میچ پڑ گیا۔ امریکی حریف بریڈلے کلاہن کے ہاتھوں راؤنڈ کی شکست کو وہ برداشت نہ کر پائے۔
 

Advertisement