اینڈی مرے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Last Updated On 28 September,2018 02:33 pm

بیجنگ ( نیٹ نیوز) اینڈی مرے اور ایلکس ڈی مینار پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

چین میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی نے امریکن کھلاڑی میکڈونلڈ کو زبردست مقابلے کے بعد 1-6، 7-6 اور 6-0 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔