فرانس کی ٹیم ڈیوس کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

Last Updated On 16 September,2018 02:39 pm

فرانس (دنیا نیوز ) فرانس کی ٹینس ٹیم نے سپین جوڑی کو ہرا کر ڈیوس کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، خوبصورت شارٹس نے ایونٹ میں گویا نئی جان ڈال دی۔

فرانس کے ٹینس کورٹ پر ڈیوس کپ سیمی فائنل میں فرنچ اور سپینش ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا، فائنل تک رسائی نے میچ کو اعصاب شکن بنا دیا، جاندار مقابلے اور شاندار شارٹس سے کھلاڑیوں نے خوب داد وصول کی۔

میزبان ٹیم نے سپینش کھلاڑیوں کو شکست دے کر فیصلہ کن راؤنڈ میں جگہ بنا لی، فرنچ ٹیم کی جیت کا سکور چھ صفر اور چھ چار رہا، ٹیم نے زبردست جیت کے بعد زبردست خوشی منائی۔